خدمتِ انسانیت کی سزا


رواں سال فروری میں صدرِ پاکستان جناب ممنون حسین نے ایک آرڈیننس جاری کیا کہ ایسے افراد یا تنظیمیں  جو اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے مطابق کالعدم ہیں وہ پاکستان کے اندر بھی کالعدم ہوں گی اور حکومتِ پاکستان ایسے افراد یا تنظیموں کے خلاف بھر پور کاروائی کرے گا۔اس آرڈیننس پر تنقید تو اسی  وقت شروع ہو گئی تھی۔ یہ  صدارتی آرڈیننس  در حقیقت پاکستان کی معروف جماعت ، جماعت الدعوہ اور  اس کے سربراہ حافظ سعید  کو پابندیوں میں جکڑنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ یوں تو یہ جماعت ایک عرصے سے پابندیوں کا سامنا کر رہی ہے، کبھی انہیں چندہ جمع کرنے سے روک دیا جاتا  ہے ،کبھی   خدمتِ انسانیت سے روک کر ان کے دفاتر بند کر دیے جاتے ہیں اور کبھی انہیں گمنام کر دینے کے واسطے میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ان تمام تر انصادیوں کے باوجود اس جماعت نے کسی غیر اخلاقی یا غیر قانونی ردِّ عمل کا اظہار نہیں کیا  بلکہ ہمیشہ معاملات کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی اور قانون کا راستہ اپنایا۔ مجھے آج بھی حافظ سعید کا ویڈیو  پیغام یاد ہے جب  گزشتہ برس انہیں بغیر کسی وجہ کے نظر بند کیا گیا تھا  تو انہوں نے اہنے کارکنان کو نصیحت کی تھی کہ کسی ردِ عمل کا شکار نہیں ہونا، کوئی ایسا کام نہیں کرنا کہ جس سے پاکستان کے اندر امن کی صورتحال کو نقصان پہنچے۔یہ بات بھی واضح کرتا چلوں کہ پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں نے کئی مرتبہ جماعت الدعوہ اور اس کے سربراہ   کو ان پعر لھنے والے الزامات سے مکمل طور پر بری قرار دیا ہے۔ مگر نواز حکومت  جو کہ غیر علاقائی طاغوتی  قوتوں کو خوش کرنے کے کسی بھی حد تک جانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، نے حافظ سعید کو بلاوجہ تقریباً ایک سال کے لیے نظر بند رکھا اور اس بات کو بھی قبول بھی کیا کہ  ان کی وجہ سے بیرونی دباؤ بہت ذیادہ ہے۔لیکن پاکستان کی عدالتوں نے انہیں مکمل طور پر  معصوم قرار دے کر نظر بندی ختم کرنے کا فیصلہ دے دیا۔اس کے بعد پھر بھارتی پروپیگنڈے کے نتیجے میں امریکہ کی جانب سے دباؤ آیا  اور ہماری وزاتِ داخلہ نے ایڑیاں بجا کر "یس سر" کہتے ہوئے قبول کیا اور فوراً سے ایک مرتبہ پھر جماعت الدعوہ پر پابندیوں کا سلسلہ شروع کر دیا، دفاتر بند کر دیے، چندہ جمع کرنے پابندی لگا دی  یہاں تک کے تعلیمی ادارے بھی اپنی زیرِ نگرانی لے لیے۔ اور  اسی اثناء میں ایک صدارتی آرڈیننس جاری ہوتا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے مطابق  کالعدم جماعتیں پاکستان کے اندر بھی کالعدم ہوں گی۔ یعنی کے یہ امریکی حکم نامے کو من و عن ماننے کا آرڈیننس تھا۔ بہرحال، اس پر کام شروع کیا گیا۔ اب آپ ذرا اندازہ کیجئے  دشمن نے کس قدر مکاری کے ساتھ  اور پاکستان کے اقتدار پر قابض ضمیر فروش ٹولے کی معاونت کے ساتھ  کس طرح پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ کیا ہے کہ ایک ایسا شخص یا تنظیم  جسے پاکستان کی اعلیٰ عدالتیں کہیں کہ یہ مجرم نہیں ہے لہٰذا اسے تمام الزامات سے بری کیا جاتا ہے لیکن اس بعد امریکہ سے ایک حکم نامہ آتا ہے کہ نہیں اس شخص کو بند کر دو یہ ہمیں پسند نہیں، اور امریکہ بہادر اس حوالے سے کوئی لاغر سا ثبوت پیش کرنے بھی قاصر ہو، مگر اس آرڈیننس کے مطابق  پاکستان اس بات کا پابند ہو جائے  گا کہ وہ بے گناہ لوگوں کے خلاف بھی کاروائیاں کرے۔ ذرا انصاف کے ساتھ بتلایئے کہ کیا ایک اسلامی یا جمہوری ریاست میں ایسا قانون نافذ کیا جا سکتا ہے؟؟؟ ہر گز نہیں۔
قارئین کرام! صدارتی آرڈیننس کی عمر ہوتی  ہے 4 ماہ  یعنی کہ 120 دن اس کے بعد اس آرڈیننس کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جاتا  ہے اگر اراکینِ اسمبلی کی دو تہائی اکژیت اس کے حق میں ووٹ دے دے تو اسے آئینِ پاکستان کا باقاعدہ طور پر حصہ بنا دیا جاتا ہے۔اب اس آرڈیننس کی مدت ختم ہونے میں کچھ ایام باقی ہیں تو اب اس بات کی کوشش کی جارہی کہ  یہ بل اسمبلی سے پاس کروا کہ ایک محبِ وطن تنظیم کو  امریکی کی خوشنودی کے حصول کے واسطے بند کر دیا جائے۔  لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ خدمتِ انسانیت اور نظریہ پاکستان کی بنیاد پر قوم کو متحد کرنے کا کام جماعت الدعوہ کر رہی ہے اس کام کو کبھی روکا نہیں جا سکتا۔ امریکہ کی دشمنی کھل کر سامنے آ چکی ہے اگر ضمیر فروش،  اقتدار اور دولت کی ہوس کے پجاریوں نظر نہیں آ رہی یا ان غداری سرایت کر چکی ہے یہ ایک علیحدہ بات ہے وگرنہ قوم کو امریکہ کا "ڈو مور" نہ کل قبول تھا نا آج قبول ہے نہ کبھی آئندہ اسے قبول کیا جائے گا۔



Comments

Popular posts from this blog

شاخِ نازک پہ جو آشیانہ بنے گا نازک ہوگا

سی ٹی ڈی کا ڈرامہ اور عمران حکموت

Double Game Of India