Posts

Showing posts from May 28, 2017

تعلیمی اداروں میں طاؤس و رباب کی محفلیں

Image
کسی بھی قوم کا مستقبل اس قوم کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ نوجوا ن نسل کی سوچ اور فکر پر تعلیمی ادارے نسبتاً ذیادہ اثرانداز ہوتے ہیں۔ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے نہ صرف طلبا کی قرآن و سنّت کے مطابق  تربیت کرنے سے قاصر  ہیں بلکہ یہ ادارے طلباء کے لیے دینِ اسلام سے دوری کا سبب بھی بن رہے۔ان اداروں میں پڑھا ئے جانے والے نصاب میں اسلامیات کے نام سے ایک رسمی سی کتاب تو  ضرور موجود ہے مگر وہ اسلام  کا تعارف پیش کرنے سے بھی قاصر ہے۔نتیجتاً ان اداروں سے فارغ ہونے والے طلبا میں دین سے دوری پیدا ہو رہی ہے۔ ملک کے  بڑےکالجز سسٹم میں ایسے پروگرامز کا باقاعدہ انعقاد کروایا جا رہا ہے کہ ان پروگرامز ایک جھلک بھی انسان دیکھ لے تو انسان شش و پنج میں مبتلا ہو جاتا ہے کہ یہ کسی تعلیمی ادارے کا منظر ہے یا کسی نائٹ کلب کا۔ اس طرح کے پروگرامز اس طرح کے نام دیے جاتے ہیں مثلاً  نایٹ گالا ، میوزکل کنسرٹ اور شرمناک بات تو یہ ہے کہ ان پروگرامز کو سالانہ تعلیمی شیڈول میں باقاعدہ جگہ بھی فراہم کی جاتی ہے۔ پاکستان کے معروف تعلیمی اداروں میں اس قسم کے پروگرامز حال ہی میں منعقد ہوئے جن کو اسی ق