Posts

Showing posts from August 6, 2017

تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی

بھارت کادعویٰ ہے کہ وہ دنیاکی دوسری بڑی جمہوریت ہے جس کی آبادی 1.34 بلین ہے۔ جمہوریت کے گن گانے والوں کادعویٰ ہے کہ جمہوریت ہی ایک ایسا نظام ہے کہ عامۃ الناس کوسوچ و فکرکی اور سیاسی وسماجی سرگرمیوں کی مکمل آزادی حاصل ہے اور بھارت بھی دن رات یہی راگ الاپتارہتاہے کہ بھارت ایک ایساملک ہے جہاں عوام کوہرقسم کی"جمہوری"آزادی میسرہے۔ یہاں کے لوگ اپنی سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں مکمل طور پرآزاد ہیں لیکن اگر اس دعوی کو مدنظررکھتے ہوئے بھارت کی درونِ خانہ سیاست اور معاشرت کاجائزہ لیں تو معاملہ بالکل اس کے برعکس نظرآتاہے۔ہندوازم بنیادی طورپر ایک مغرور اورعداوتوں اور نفرتوں سے بھرپور ایک سوچ اور نظریے کانام ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ ہندوستان میں گہری سماجی تقسیم پر مبنی مختلف قومیں آبادہیں۔ دلت بھی ہندوستان میں بسنے والی اقوام میں سے ایک ہیں ۔ ہندو معاشرے میں دلت قوم سے تعلق رکھنے والے نیچ ذات جبکہ برہمن ہندو ذات کے اعتبار سے اعلیٰ سمجھے جاتے ہیں۔ برہمن ہندو دلتوں کو اس قدر نیچ اور برا تصور کرتے ہیں کہ دلتوں کو چھونا بھی ان کو گراں گزرتا ہے۔برہمنوں کے اس َمتکبرانہ

آزادٰ کشمیر سے گریزاں بھارت

Image
اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان کو ہر لحاظ سے کمزور کرنے، عالمی منظرنامے پر پاکستان کے کردار کو متنازع بنانے کے لیے سازشیں ترتیب دینا مودی سرکار کا پسندیدہ مشغلہ رہا ہے۔ بھارتی وزراء اور انڈین میڈیا کے پاکستان مخالف بیانات کا اگر بغور مشاہدہ کیا جائے تو اخذ ہوتا ہے کہ دہلی سرکار کا سب سے بڑا ہدف اور ریشہ دوانیوں کا دور پاکستان کے گرد گھومتا ہے۔حالیہ دنوں میں بھارت کے وزیرِ داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو دہشت گردی کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے بیان دیا کہ پاکستان دہشت گردی کوجو پشت فراہم کر رہا ہے وہ صرف بھارت اور عالمی دنیا کے لئے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔ان کے علاوہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی (جن کو دنیا "گجرات کے قصائی"کے نام سے جانتی ہے) اوڑی میں کشمیری مجاہدین کے حملے کےبعد بھارتی عوام سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب ہم پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کر دیں گے۔ جس میں مزید اضافہ سشما سوراج نے کیا کہ اس پر عملدرآمد کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔ اس قسم کے بیانات کا سلسلہ یہاں ہی ختم نہیں ہو جاتا، بلکہ بھارت کا ہر وزیر اس معاملے میں سبقت لے جانے ک