Posts

Showing posts from March 11, 2018

سوشل میڈیا اور نو خیز اذہان

Image
سوشل میڈیا   کا سب   بڑا   بیک وقت نقصان اور فائدہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا محض ایک کلک کی دوری پر ہے۔ فائدہ اس طرح ہے کہ   کوئی بھی اچھی بات آپ کو دنیا تک پہنچانے میں کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی اور نقصان اس مد میں ہے کہ غلط چیز کو اپ تک پہنچنے میں وقت نہیں لگتا۔ ویسے بھی یہ اک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ   سوشل میڈیا کے نقصان اور فوائد دونوں موجود ہیں۔ مگر میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اس کا نقصان اس وقت ذیادہ ہو رہا ہے۔اس نقصان کی بڑی وجہ اس کا بے جا اور بے مقصد استعمال ہے۔سوشل میڈیا عموماً نوجوان طبقہ ذیادہ استعمال کرتا مگر اس بات میں بھی کوئی شبہ نہیں ہے کہ اس نشے کی لت درمیانی   عمر کے لوگوں کو بھی لگ چکی ہے۔نوجوانوں میں خواہ وہ طلبہ ہوں یا کسی پیشہ وغیرہ سے وابستہ افراد   دونوں ہی اس کا خوب استعمال کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی اپڈیٹس دینے کو باقاعدہ اپنے   معمولاتِ زندگی میں سے ایک سمجھتے ہیں۔ ابھی چند دن پہلے کی بات ہے   جس نے مجھے ورطہ حیرت بلکہ ایک پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ میں ٹوئیٹر کی نسبت فیس بک   قدرے کم استعمال کرتا ہوں۔ رات بارہ   بجے کے قریب میں   نے فیس آن کی تو مجھے

پاکستان مخالف بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ

Image
دنیا اس  وقت غیر یقینی کی کیفیت  سے دوچار ہے۔عالمی حالات بڑا سنگین رخ لے چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں ہی ہم نے دیکھا   کس طرح ٹرمپ کی ٹویٹ نے اک لمحے میں ساری صورتحال بدل کر رکھ دی تھی۔اس کے بعد  پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی انا کو آن پہنچی ہے، پاکستان کے اندر بھی  فوری طور پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ جب پاکستان نے بھی امریکہ کو آڑے ہاتھوں لیا  اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں خاطر میں نہ لاتے ہوئے  سپلائی روک دی اور دو ٹوک پیغام دیا کہ  ہمیں امریکی امداد یا آشیر باد کی کوئی ضرورت نہیں۔ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے متعلق واضح مؤقف  اختیار کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ اس لئے نہیں لڑ رہا کہ امریکہ کی خوشنودی حاصل ہو سکے، بلکہ پاکستان دنیا کی ایک باوقار اور ذمہ دار قوم ہونے کے ناطے دہشت  گردی کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔ اس کے بعد  پینٹاگون میں موجود  ایشیاء اور خصوصاً   افغانستان، انڈیا اور پاکستان سے متعلقہ لوگوں کو اس کو بات کا احساس ہو گیا  کہ ان کے اس اقدام انجام کس قدر بھیانک ہو سکتا ہے، فوری طور پر انہیں  " یو ٹرن" لینا پڑا اور وضاحتیں دینے لگے۔لیکن اپنے آپ کو دنیا کی