Posts

Showing posts from January 14, 2018

اک اور کلی مرجھا گئی میرے گلشن کی باغباں کہاں۔۔؟؟

Image
رات 12 بجے کے آس پاس کا وقت تھا ، میں حسبِ معمول مطالعہ وغیرہ کر کے سونے کی تیاری کر رہا تھا کہ  مجھے وٹس ایپ  پر ایک پیغام موصول ہوا، وہ پیغام ایک معروف سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ پرسن تھا۔ پیغام یہ تھا پنجاب کے ضلع قصور کی ایک ننھی کلی زینب امین کو پہلے اغوا کیا گیا پھر ذیادتی کا نشانہ بنا کر  اس قتل کر دیا گیا ہے۔قتل کرنے کے بعد  وہ درندے اس پھول سی بچی کو  کچرے ڈھیر پر پھینک گئے ہیں اور آج پانچ دنوں کے بعد اس کی لاش ملی ہے،ساتھ ہی اُس سات سالہ معصوم زینب کی تصاویر اور ہیش ٹیگ تھا۔ اور دل کو چیر جانے والے بات یہ تھی کہ زینب کے والدین  عمرہ کی غرض سے سعودیہ ہیں۔اس خبر کا ملنا تھا کہ میری آنکھوں سے نیند تو جیسے غائب ہو گئی اور عجیب اضطراب کی کیفیت پیدا ہو گئی۔اس خبر نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا ۔ بہر کیف دیکھتے ہی دیکھتے پورے سوشل میڈیا پر یہ بات ہر سو پھیل گئی ۔ ہر شخص یہی بات ک رہا تھا۔خیر جیسے تیسے رات گزری ، اگلا دن آیا زینب کے والدین بھی واپس آگئے۔ ہر طرف   مظاہرے شروع ہو گئے مختلف جماعتیں،طلبا تنظمیں میدان میں آ گئیں۔اس دلخراش واقعہ کے بعد  شہر بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال ہوگئی

انفارمیشن وارفئیر اور ہمارے نوجوان

Image
ایک وقت تھا    کہ  لوگ فکری  اغواء  کے  لفظ سے  ناآشنا تھے مگر اب یہ اصطلاح عام ہو چکی  ہے کیونکہ  اِکیسویں صدی میں جہاں  دنیا میں  بہت بڑی بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں وہاں جنگی حکمتِ عملیاں بھی  حیران کن تیزی کے ساتھ تبدیل ہوئیں۔ ایک  وقت ایسا بھی  تھا  جب ایک ملک دوسرے ملک پر حملہ کرتا ، مَردوں کو قتل کر دِیا جاتا  عورتوں اور بچوں کو قید کر لیا جاتا۔مگر اب   قو موں کے اَذہان و قلوب پر فتح حاصل کرنے کی جنگ ہے، اب نظریات کے غلبے کی جنگ ہے۔وہ دور گزر گیا جب  صرف مسلح افراد ہی میدانِ جنگ میں اترا کرتے اور اپنی قوم قبیلے کے لیے لڑتے تھے  اب وہ زمانہ ہے کہ قوم کا  ہر اِک فرد حالتِ جنگ میں ہے اور  دشمن کا ہدف بھی۔ہم سب گزشتہ ایک لمبے عرصے سے سنتے چلے آ رہے ہیں کہ دنیا اس وقت "میڈیا  اینڈ انفارمیشن وار" کے  دور میں داخل ہو چکی ہے۔دنیا کے بڑے بڑے ممالک  اس جنگ میں بے بہا وسائل جھونک رہے ہیں اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ یہ جنگ لڑ  بھی رہے ہیں۔برطانیہ جس کو ہمارے سادہ لوگ خاموش ملک تصور کرتے ہیں ،نے 2015 کے اوائل سے 77 بریگیڈ کے نام سے باقاعدہ ایک بریگیڈ  تشکیل دے رکھی ہے جو کہ ج