Posts

Showing posts from March 12, 2017

پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کیوں ضروری ہے؟؟؟

Image
  کسی بھی فرد، قوم یا ریاست کی لیے نظریات کی حیثیت بھی وہی ہے جو ضرورت و اہمیت پانی کی پودے کے لیے ہے۔ اگر پودے کی بروقت آبیاری ہوتی رہے تو پودا بڑھتے بڑھتے ایک قدآور اور مظبوط درخت بن جاتا ہے۔ لیکن اگر ذرا سی بھی غفلت برتی جائے تو وہی درخت وہیں گل سڑ کر خاک ہو جاتا ہے۔ بالکل اسی طرح اگر کوئی قوم اپنے مقصد اور نظریات سی غافل ہو جائے وہ قوم بھی اسی طرح گل سڑ کر خاک ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر کوئی قوم اپنے  نظریات اپناتے ہوئے اپنے مقاصد پر ڈٹ جائے وہ قوم اپنے مقصد میں ضرور سرخرو ہوتی ہے یور کامیابیاں اس کا مقدر ٹھہرتی ہیں۔ دنیا کے نقشے پر پاکستان بھی ایک نظریاتی ریاست کی حیثیت سے موجود ہے۔ اور نظریئہ پاکستان میں ہزاروں سال کے عرصے تاریخ مخفی ہے۔ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں تعین سے پہلے آئیے ذرا نظریئہ پاکستان کی کھڑکی سے پردہ ہٹاتے ہیں اور جانتے ہیں کہ اس میں کون سی تاریخ دفن ہے۔ اور اس تاریخ میں آج کی نوجوان نسل کے لیے کونسا خزانہ محفوظ ہے۔ تاریخ کسی بھی قوم کی تعمیرِ نو میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تاریخ ایک آئینے کی مانند ہے کہ جس کو سامنے رکھ کے قومیں اپنے ماضی اور حال کا موازنہ کرتی ہ