Posts

خدمتِ انسانیت کی سزا

Image
رواں سال فروری میں صدرِ پاکستان جناب ممنون حسین نے ایک آرڈیننس جاری کیا کہ ایسے افراد یا تنظیمیں  جو اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے مطابق کالعدم ہیں وہ پاکستان کے اندر بھی کالعدم ہوں گی اور حکومتِ پاکستان ایسے افراد یا تنظیموں کے خلاف بھر پور کاروائی کرے گا۔اس آرڈیننس پر تنقید تو اسی  وقت شروع ہو گئی تھی۔ یہ  صدارتی آرڈیننس  در حقیقت پاکستان کی معروف جماعت ، جماعت الدعوہ اور  اس کے سربراہ حافظ سعید  کو پابندیوں میں جکڑنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ یوں تو یہ جماعت ایک عرصے سے پابندیوں کا سامنا کر رہی ہے، کبھی انہیں چندہ جمع کرنے سے روک دیا جاتا  ہے ،کبھی   خدمتِ انسانیت سے روک کر ان کے دفاتر بند کر دیے جاتے ہیں اور کبھی انہیں گمنام کر دینے کے واسطے میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ان تمام تر انصادیوں کے باوجود اس جماعت نے کسی غیر اخلاقی یا غیر قانونی ردِّ عمل کا اظہار نہیں کیا  بلکہ ہمیشہ معاملات کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی اور قانون کا راستہ اپنایا۔ مجھے آج بھی ح...

Start Your Walk

The hardest walk leads to the greatest destinations but you are always alone on that walk on the first time. Unfortunatly, People will not accept what you feel, what think, what you believe, what hidden abilities you have, they will not believe in the potential that Allah has given you. Now, what should have been done. But for YOU to take that decision you need to be very strong, you should be true to you self. Plans, resources and your connectivity with Allah SWT are the secondary options.

بھارتی ہائی کمشنر کا بھاشن اور مودی کی منافقت

Image
پاکستان اور بھارت کے سفارتی تعلقات ایک لمبی چوڑی اور دلچسپ تاریخ رکھتے ہیں۔ ہمارے تعلقات ذیادہ تر کشیدگی شکار رہے ہیں جس بنیادی وجہ بھارت کی  منافقت پر مبنی پالیسیاں ہیں۔بھارتی سفارتکار اور دیگر حکام  اکثر آپ کو یہ بات گردانتے ہوئے  نظر آئیں گے ہم پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں مگر بھارت کےاعمال سے کبھی ایسا نہیں لگا وہ پاکستان کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے۔ گزشتہ دنوں بھی بھارتی ہائی کمشنر  اجے بساریہ نے لاہور میں چیمبر آف کامرس  اینڈ انڈسٹریز کے دورے کے دوران چیمبر کے اعلیٰ عہدیداران اور ایگزیکٹو  کمیٹی  نے ایک گفتگو  کی جس میں وہ کہتے ہیں کہپاکستان اور بھارت کو ماضی کا بوجھ اتار کر  باہمی تعلقات کو  از سرِ نو  تجاعت و معیشت کے اصولوں پر استوار کرنا چاہیئے ، جو لڑائی جھگڑوں سے پاک ہوں،  ہم میڈیکل اور تجارتی ویزے فوری فراہم کرنے کے عمل کو بہتر بنا رہے ہیں اور کرکٹ کے متعلق بھی کی ، کہا کہ حالات سازگار ہوتے ہی کرکٹ بھ بحال ہو جائے گی۔دونوں ممالک کو ٹرانزٹ اور  روابط کو بہتر کرنا چاہیئے۔ دورانِ گفتگو انہو...

سوشل میڈیا اور نو خیز اذہان

Image
سوشل میڈیا   کا سب   بڑا   بیک وقت نقصان اور فائدہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا محض ایک کلک کی دوری پر ہے۔ فائدہ اس طرح ہے کہ   کوئی بھی اچھی بات آپ کو دنیا تک پہنچانے میں کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی اور نقصان اس مد میں ہے کہ غلط چیز کو اپ تک پہنچنے میں وقت نہیں لگتا۔ ویسے بھی یہ اک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ   سوشل میڈیا کے نقصان اور فوائد دونوں موجود ہیں۔ مگر میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اس کا نقصان اس وقت ذیادہ ہو رہا ہے۔اس نقصان کی بڑی وجہ اس کا بے جا اور بے مقصد استعمال ہے۔سوشل میڈیا عموماً نوجوان طبقہ ذیادہ استعمال کرتا مگر اس بات میں بھی کوئی شبہ نہیں ہے کہ اس نشے کی لت درمیانی   عمر کے لوگوں کو بھی لگ چکی ہے۔نوجوانوں میں خواہ وہ طلبہ ہوں یا کسی پیشہ وغیرہ سے وابستہ افراد   دونوں ہی اس کا خوب استعمال کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی اپڈیٹس دینے کو باقاعدہ اپنے   معمولاتِ زندگی میں سے ایک سمجھتے ہیں۔ ابھی چند دن پہلے کی بات ہے   جس نے مجھے ورطہ حیرت بلکہ ایک پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ میں ٹوئیٹر کی نسبت فیس بک   قدرے کم استعمال کرتا ہوں۔ ر...

پاکستان مخالف بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ

Image
دنیا اس  وقت غیر یقینی کی کیفیت  سے دوچار ہے۔عالمی حالات بڑا سنگین رخ لے چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں ہی ہم نے دیکھا   کس طرح ٹرمپ کی ٹویٹ نے اک لمحے میں ساری صورتحال بدل کر رکھ دی تھی۔اس کے بعد  پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی انا کو آن پہنچی ہے، پاکستان کے اندر بھی  فوری طور پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ جب پاکستان نے بھی امریکہ کو آڑے ہاتھوں لیا  اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں خاطر میں نہ لاتے ہوئے  سپلائی روک دی اور دو ٹوک پیغام دیا کہ  ہمیں امریکی امداد یا آشیر باد کی کوئی ضرورت نہیں۔ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے متعلق واضح مؤقف  اختیار کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ اس لئے نہیں لڑ رہا کہ امریکہ کی خوشنودی حاصل ہو سکے، بلکہ پاکستان دنیا کی ایک باوقار اور ذمہ دار قوم ہونے کے ناطے دہشت  گردی کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔ اس کے بعد  پینٹاگون میں موجود  ایشیاء اور خصوصاً   افغانستان، انڈیا اور پاکستان سے متعلقہ لوگوں کو اس کو بات کا احساس ہو گیا  کہ ان کے اس اقدام انجام کس قدر بھیانک ہو سکتا ہے، فوری طور پر ان...

اک اور کلی مرجھا گئی میرے گلشن کی باغباں کہاں۔۔؟؟

Image
رات 12 بجے کے آس پاس کا وقت تھا ، میں حسبِ معمول مطالعہ وغیرہ کر کے سونے کی تیاری کر رہا تھا کہ  مجھے وٹس ایپ  پر ایک پیغام موصول ہوا، وہ پیغام ایک معروف سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ پرسن تھا۔ پیغام یہ تھا پنجاب کے ضلع قصور کی ایک ننھی کلی زینب امین کو پہلے اغوا کیا گیا پھر ذیادتی کا نشانہ بنا کر  اس قتل کر دیا گیا ہے۔قتل کرنے کے بعد  وہ درندے اس پھول سی بچی کو  کچرے ڈھیر پر پھینک گئے ہیں اور آج پانچ دنوں کے بعد اس کی لاش ملی ہے،ساتھ ہی اُس سات سالہ معصوم زینب کی تصاویر اور ہیش ٹیگ تھا۔ اور دل کو چیر جانے والے بات یہ تھی کہ زینب کے والدین  عمرہ کی غرض سے سعودیہ ہیں۔اس خبر کا ملنا تھا کہ میری آنکھوں سے نیند تو جیسے غائب ہو گئی اور عجیب اضطراب کی کیفیت پیدا ہو گئی۔اس خبر نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا ۔ بہر کیف دیکھتے ہی دیکھتے پورے سوشل میڈیا پر یہ بات ہر سو پھیل گئی ۔ ہر شخص یہی بات ک رہا تھا۔خیر جیسے تیسے رات گزری ، اگلا دن آیا زینب کے والدین بھی واپس آگئے۔ ہر طرف   مظاہرے شروع ہو گئے مختلف جماعتیں،طلبا تنظمیں میدان میں آ گئیں۔اس دلخراش واقعہ ک...

انفارمیشن وارفئیر اور ہمارے نوجوان

Image
ایک وقت تھا    کہ  لوگ فکری  اغواء  کے  لفظ سے  ناآشنا تھے مگر اب یہ اصطلاح عام ہو چکی  ہے کیونکہ  اِکیسویں صدی میں جہاں  دنیا میں  بہت بڑی بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں وہاں جنگی حکمتِ عملیاں بھی  حیران کن تیزی کے ساتھ تبدیل ہوئیں۔ ایک  وقت ایسا بھی  تھا  جب ایک ملک دوسرے ملک پر حملہ کرتا ، مَردوں کو قتل کر دِیا جاتا  عورتوں اور بچوں کو قید کر لیا جاتا۔مگر اب   قو موں کے اَذہان و قلوب پر فتح حاصل کرنے کی جنگ ہے، اب نظریات کے غلبے کی جنگ ہے۔وہ دور گزر گیا جب  صرف مسلح افراد ہی میدانِ جنگ میں اترا کرتے اور اپنی قوم قبیلے کے لیے لڑتے تھے  اب وہ زمانہ ہے کہ قوم کا  ہر اِک فرد حالتِ جنگ میں ہے اور  دشمن کا ہدف بھی۔ہم سب گزشتہ ایک لمبے عرصے سے سنتے چلے آ رہے ہیں کہ دنیا اس وقت "میڈیا  اینڈ انفارمیشن وار" کے  دور میں داخل ہو چکی ہے۔دنیا کے بڑے بڑے ممالک  اس جنگ میں بے بہا وسائل جھونک رہے ہیں اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ یہ جنگ لڑ  بھی رہے ہیں۔برطانیہ جس کو ...