سوشل میڈیا اور نو خیز اذہان

سوشل میڈیا کا سب بڑا بیک وقت نقصان اور فائدہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا محض ایک کلک کی دوری پر ہے۔ فائدہ اس طرح ہے کہ کوئی بھی اچھی بات آپ کو دنیا تک پہنچانے میں کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی اور نقصان اس مد میں ہے کہ غلط چیز کو اپ تک پہنچنے میں وقت نہیں لگتا۔ ویسے بھی یہ اک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ سوشل میڈیا کے نقصان اور فوائد دونوں موجود ہیں۔ مگر میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اس کا نقصان اس وقت ذیادہ ہو رہا ہے۔اس نقصان کی بڑی وجہ اس کا بے جا اور بے مقصد استعمال ہے۔سوشل میڈیا عموماً نوجوان طبقہ ذیادہ استعمال کرتا مگر اس بات میں بھی کوئی شبہ نہیں ہے کہ اس نشے کی لت درمیانی عمر کے لوگوں کو بھی لگ چکی ہے۔نوجوانوں میں خواہ وہ طلبہ ہوں یا کسی پیشہ وغیرہ سے وابستہ افراد دونوں ہی اس کا خوب استعمال کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی اپڈیٹس دینے کو باقاعدہ اپنے معمولاتِ زندگی میں سے ایک سمجھتے ہیں۔ ابھی چند دن پہلے کی بات ہے جس نے مجھے ورطہ حیرت بلکہ ایک پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ میں ٹوئیٹر کی نسبت فیس بک قدرے کم استعمال کرتا ہوں۔ ر...