Posts

Showing posts with the label Ummah Affairs

نا اہلوں کی حکمرانی اور ملت کی کسمپرسی

Image
ٹیپو سلطان تاریخِ برصغیر کاایک بہت بڑ ا نام ہے، ٹیپو سلطان نے کوئی بہت ذیادہ علاقے فتح نہیں کیے  تھے نہ ہی  ان کی وجہ  شہرت کوئی بہت بڑی فتح ہے۔ٹیپو سلطان نے مغل بادشاہوں کی طرح عظیم شان و شوکت کے ساتھ بادشاہی نہیں کی تھی اور نہ  ہی خلجی کی  طرح شمال سے جنوب تک جہاں ستانی کے جوہر دکھلائے تھے اور نہ ہی محمود غزنوی کی مانند کسی بڑے سومنات کو ڈھایاتھا مگر پھر  بھی ٹیپو سلطان ہندوستان کے بڑے بڑے بادشاہوں اور نامور فاتحین کے ہمسراور ہم پلہ ہیں جو  ہر دور میں مؤرخین سے خراجِ عقیدت لیتے رہے ہیں۔ حق پرست جانباز کے اس مقام کی وجہ  اس کی شجاعت اور جدوجہد کے بعد اس کا وہ کردار ہے جو اس نے  مسلم اتحاد کے لیے ادا کیا تھا۔ٹیپو سلطان نے والئی حیدرآباد نظام  علی خان کو ایک خط لکھا جس میں وہ لکھتا ہے کہ "میں یعنی کہ ٹیپو سلطان مسلمانوں کو تقویت دینا اور اپنا جان و مال خدا کے سچے مذہب اسلام پر نثار کر دینا چاہتا ہوں  ایسی حالت میں تمام مسلمانوں کو میرا ساتھ دینا چاہیئے نہ کہ وہ میرے خلاف بت پرستوں کا ساتھ دیں"۔ اسی طرح سلطان نے  12 اگست 178...