انفارمیشن وارفئیر اور ہمارے نوجوان
ایک وقت تھا کہ لوگ فکری اغواء کے لفظ سے ناآشنا تھے مگر اب یہ اصطلاح عام ہو چکی ہے کیونکہ اِکیسویں صدی میں جہاں دنیا میں بہت بڑی بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں وہاں جنگی حکمتِ عملیاں بھی حیران کن تیزی کے ساتھ تبدیل ہوئیں۔ ایک وقت ایسا بھی تھا جب ایک ملک دوسرے ملک پر حملہ کرتا ، مَردوں کو قتل کر دِیا جاتا عورتوں اور بچوں کو قید کر لیا جاتا۔مگر اب قو موں کے اَذہان و قلوب پر فتح حاصل کرنے کی جنگ ہے، اب نظریات کے غلبے کی جنگ ہے۔وہ دور گزر گیا جب صرف مسلح افراد ہی میدانِ جنگ میں اترا کرتے اور اپنی قوم قبیلے کے لیے لڑتے تھے اب وہ زمانہ ہے کہ قوم کا ہر اِک فرد حالتِ جنگ میں ہے اور دشمن کا ہدف بھی۔ہم سب گزشتہ ایک لمبے عرصے سے سنتے چلے آ رہے ہیں کہ دنیا اس وقت "میڈیا اینڈ انفارمیشن وار" کے دور میں داخل ہو چکی ہے۔دنیا کے بڑے بڑے ممالک اس جنگ میں بے بہا وسائل جھونک رہے ہیں اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ یہ جنگ لڑ بھی رہے ہیں۔برطانیہ جس کو ...