تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی
بھارت کادعویٰ ہے کہ وہ دنیاکی دوسری بڑی جمہوریت ہے جس کی آبادی 1.34 بلین ہے۔ جمہوریت کے گن گانے والوں کادعویٰ ہے کہ جمہوریت ہی ایک ایسا نظام ہے کہ عامۃ الناس کوسوچ و فکرکی اور سیاسی وسماجی سرگرمیوں کی مکمل آزادی حاصل ہے اور بھارت بھی دن رات یہی راگ الاپتارہتاہے کہ بھارت ایک ایساملک ہے جہاں عوام کوہرقسم کی"جمہوری"آزادی میسرہے۔ یہاں کے لوگ اپنی سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں مکمل طور پرآزاد ہیں لیکن اگر اس دعوی کو مدنظررکھتے ہوئے بھارت کی درونِ خانہ سیاست اور معاشرت کاجائزہ لیں تو معاملہ بالکل اس کے برعکس نظرآتاہے۔ہندوازم بنیادی طورپر ایک مغرور اورعداوتوں اور نفرتوں سے بھرپور ایک سوچ اور نظریے کانام ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ ہندوستان میں گہری سماجی تقسیم پر مبنی مختلف قومیں آبادہیں۔ دلت بھی ہندوستان میں بسنے والی اقوام میں سے ایک ہیں ۔ ہندو معاشرے میں دلت قوم سے تعلق رکھنے والے نیچ ذات جبکہ برہمن ہندو ذات کے اعتبار سے اعلیٰ سمجھے جاتے ہیں۔ برہمن ہندو دلتوں کو اس قدر نیچ اور برا تصور کرتے ہیں کہ دلتوں کو چھونا بھی ان کو گراں گزرتا ہے۔برہمنوں کے اس َمتکبرانہ ...