خدمتِ انسانیت کی سزا

رواں سال فروری میں صدرِ پاکستان جناب ممنون حسین نے ایک آرڈیننس جاری کیا کہ ایسے افراد یا تنظیمیں جو اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے مطابق کالعدم ہیں وہ پاکستان کے اندر بھی کالعدم ہوں گی اور حکومتِ پاکستان ایسے افراد یا تنظیموں کے خلاف بھر پور کاروائی کرے گا۔اس آرڈیننس پر تنقید تو اسی وقت شروع ہو گئی تھی۔ یہ صدارتی آرڈیننس در حقیقت پاکستان کی معروف جماعت ، جماعت الدعوہ اور اس کے سربراہ حافظ سعید کو پابندیوں میں جکڑنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ یوں تو یہ جماعت ایک عرصے سے پابندیوں کا سامنا کر رہی ہے، کبھی انہیں چندہ جمع کرنے سے روک دیا جاتا ہے ،کبھی خدمتِ انسانیت سے روک کر ان کے دفاتر بند کر دیے جاتے ہیں اور کبھی انہیں گمنام کر دینے کے واسطے میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ان تمام تر انصادیوں کے باوجود اس جماعت نے کسی غیر اخلاقی یا غیر قانونی ردِّ عمل کا اظہار نہیں کیا بلکہ ہمیشہ معاملات کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی اور قانون کا راستہ اپنایا۔ مجھے آج بھی ح...