اندھا بھینسا اور بیوقوف امریکہ

امریکی صدر کے بیانات سے اس بات کی جھلک نظر آتی ہے کہ امریکہ کی حالت اس وقت ایسے بھینسے کی مانند ہے جو پہلے تو اپنی طاقت کے بل بوتے دندناتا پھرتا رہا ہو مگر بعد میں اس پر قابو پا لیا گیا ہو۔ اور اب وہ نیم پاگل کی سی حالت میں جو بھی حرکت کرتا ہے وہ اس کے خلاف ہی جاتی ہے۔ وہ جب بھی زور آزمائی کرنے کی کوشش کرتا ہے، منہ کی کھانی پڑتی ہے یا پشت پر ڈنڈو ں کی برسات ہو جاتی ہے۔امریکی صدر نے ایک ٹویٹ کی جس میں وہ کہتے ہیں کہ " امریکہ نے بیوقوف بن کر گزشتہ پندرہ سالوں میں پاکستان کو 33 بلین ڈالرز سے زائد کی امداد دی ہے، لیکن پاکستان نے صرف جھوٹ اور دھوکہ دیا ہے "۔امریکی صدر کے اس ٹوئیٹر پیغام کے بعد میڈیا پر یہ تاثر دیا جانے لگا کہ اس پہلے امریکہ کی جانب سے ایسا کوئی ردِّ عمل یا ایسی کوئی پالیسی نہیں اپنائی گئی۔ یہاں ہمیں ایک بات واضح کر لینی چاہیئے کہ امریکہ پالیسی وہی بلکہ یہ کہا جا سکتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے جس انداز میں بات کی ہے وہ "ڈپلومیٹک" نہیں ہے۔ وگرنہ امریکہ پالیسی یہی امریکہ آپ کو ...