اک اور کلی مرجھا گئی میرے گلشن کی باغباں کہاں۔۔؟؟

رات 12 بجے کے آس پاس کا وقت تھا ، میں حسبِ معمول مطالعہ وغیرہ کر کے سونے کی تیاری کر رہا تھا کہ مجھے وٹس ایپ پر ایک پیغام موصول ہوا، وہ پیغام ایک معروف سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ پرسن تھا۔ پیغام یہ تھا پنجاب کے ضلع قصور کی ایک ننھی کلی زینب امین کو پہلے اغوا کیا گیا پھر ذیادتی کا نشانہ بنا کر اس قتل کر دیا گیا ہے۔قتل کرنے کے بعد وہ درندے اس پھول سی بچی کو کچرے ڈھیر پر پھینک گئے ہیں اور آج پانچ دنوں کے بعد اس کی لاش ملی ہے،ساتھ ہی اُس سات سالہ معصوم زینب کی تصاویر اور ہیش ٹیگ تھا۔ اور دل کو چیر جانے والے بات یہ تھی کہ زینب کے والدین عمرہ کی غرض سے سعودیہ ہیں۔اس خبر کا ملنا تھا کہ میری آنکھوں سے نیند تو جیسے غائب ہو گئی اور عجیب اضطراب کی کیفیت پیدا ہو گئی۔اس خبر نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا ۔ بہر کیف دیکھتے ہی دیکھتے پورے سوشل میڈیا پر یہ بات ہر سو پھیل گئی ۔ ہر شخص یہی بات ک رہا تھا۔خیر جیسے تیسے رات گزری ، اگلا دن آیا زینب کے والدین بھی واپس آگئے۔ ہر طرف مظاہرے شروع ہو گئے مختلف جماعتیں،طلبا تنظمیں میدان میں آ گئیں۔اس دلخراش واقعہ ک...