Posts

شاخِ نازک پہ جو آشیانہ بنے گا نازک ہوگا

Image
ہمارے نوجوان (بالخصوص طلبا) شروع دن سے ہی تمام باطل قوتوں کے بڑوں کا آسان ہدف رہے ہیں ۔ اس مد میں دشمنان اسلام و پاکستان کی تگ و دو تا حال جاری ہے بلکہ گزشتہ ایک عرصے سے اس ناپاک کاوش میں چند اصلاحات بھی کی گئیں  ہیں اور دوبارہ ایک منظم انداز سے کام شروع کیا گیا ہے۔ آخر ہمارے نوجوان دشمن کے تیروں کا ہدف کیوں نہ ہوں؟ان نوجوانوں نے ہی تو آگے چل کر ملک و ملت کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ نوجوانان ملت ہی ملت کا مستقبل ہوا کرتے ہیں ۔ توجہ طلب بات یہ ہے کہ جس قوم نے اپنے مستقبل کے متعلق ذمہ دارانہ رویے کا احساس  کرتے ہوئے فکر مندی کے ساتھ اپنے نوجوانوں کی تربیت کی ، ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیا اور جسمانی طور پر مضبوطی کے ساتھ ساتھ ان کی ذہن سازی کرتے ہوئے ان کو نظریاتی اعتبار سے بھی مستحکم کیا ، ان کی تاریخ تابناک رہی ہے۔ مگر دوسری جانب انسانی تاریخ میں کتنے ہی ایسے واقعات ہیں کہ جن قوموں نے اپنے نوجوانوں کی تربیت کے متعلق غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا، تو آج ان کے نام عزت و عظمت کے ساتھ کوئی نہیں لیتا۔ناکامی کے ساتھ ساتھ ذلت اور رسوائی بھی ان کا مقدر بنی۔ وطن ع...

کیا آپ صاف گھر میں نہیں رہتے؟

Image
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 22 اگست کو ایک پریس کانفرنس کی جس میں پاکستان کے متعلق اپنی خارجہ پالیسی کا اعلان کیا اور  پاکستان سے "ڈو مور" کا مطالبہ کیا۔ جب امریکی صدر سے کی جانب سے اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ ابھی آپ ڈو مور کریں تو یقینی طورپر افواجِ پاکستان اورقوم جنہوں دہشت گردی کے خلاف اور خطے میں امن کی فضا قائم کرنے کے لیے قربانیاں دیں ہیں، کو ٹھیس پہنچی ہو گی۔جونہی یہ بات منظرِ عام پر آئی ملک کی چھوٹی ،بڑی،مذہبی و سیاسی جماعتوں نے اس پر خوب تنقید کی احتجاج و مظاہرے بھی کیے مگر حکام کی طرف سے کوئی خاص ردِّ عمل سامنے آیا۔6ستمبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاید باجوہ نے اپنی تقریر کے واضح طور پر یہ بات کہی کہ "اگر پاکستان نے اس جنگ میں کافی نہیں کیا تو پھر دنیا کے کسی ملک نے کچھ نہیں کیا" اور عالمی برادری کو یہ پیغام دیا کہ اب آپ ڈو مور کریں۔سلام ہے جنرل باجوہ کی عظمت کو کہ جنہوں نے مضبوط پیغام دنیا کو دیا کہ ہم نے بہت کیا ہے اب آپ کی باری ہے۔لیکن اس کے بعد وزیرِ خارجہ خواجہ محمد آصف نے  امریکی صدر کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے یہ بیان دیا کہ "ہمیں اپنے گھر کی صفائی...

تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی

بھارت کادعویٰ ہے کہ وہ دنیاکی دوسری بڑی جمہوریت ہے جس کی آبادی 1.34 بلین ہے۔ جمہوریت کے گن گانے والوں کادعویٰ ہے کہ جمہوریت ہی ایک ایسا نظام ہے کہ عامۃ الناس کوسوچ و فکرکی اور سیاسی وسماجی سرگرمیوں کی مکمل آزادی حاصل ہے اور بھارت بھی دن رات یہی راگ الاپتارہتاہے کہ بھارت ایک ایساملک ہے جہاں عوام کوہرقسم کی"جمہوری"آزادی میسرہے۔ یہاں کے لوگ اپنی سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں مکمل طور پرآزاد ہیں لیکن اگر اس دعوی کو مدنظررکھتے ہوئے بھارت کی درونِ خانہ سیاست اور معاشرت کاجائزہ لیں تو معاملہ بالکل اس کے برعکس نظرآتاہے۔ہندوازم بنیادی طورپر ایک مغرور اورعداوتوں اور نفرتوں سے بھرپور ایک سوچ اور نظریے کانام ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ ہندوستان میں گہری سماجی تقسیم پر مبنی مختلف قومیں آبادہیں۔ دلت بھی ہندوستان میں بسنے والی اقوام میں سے ایک ہیں ۔ ہندو معاشرے میں دلت قوم سے تعلق رکھنے والے نیچ ذات جبکہ برہمن ہندو ذات کے اعتبار سے اعلیٰ سمجھے جاتے ہیں۔ برہمن ہندو دلتوں کو اس قدر نیچ اور برا تصور کرتے ہیں کہ دلتوں کو چھونا بھی ان کو گراں گزرتا ہے۔برہمنوں کے اس َمتکبرانہ ...

آزادٰ کشمیر سے گریزاں بھارت

Image
اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان کو ہر لحاظ سے کمزور کرنے، عالمی منظرنامے پر پاکستان کے کردار کو متنازع بنانے کے لیے سازشیں ترتیب دینا مودی سرکار کا پسندیدہ مشغلہ رہا ہے۔ بھارتی وزراء اور انڈین میڈیا کے پاکستان مخالف بیانات کا اگر بغور مشاہدہ کیا جائے تو اخذ ہوتا ہے کہ دہلی سرکار کا سب سے بڑا ہدف اور ریشہ دوانیوں کا دور پاکستان کے گرد گھومتا ہے۔حالیہ دنوں میں بھارت کے وزیرِ داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو دہشت گردی کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے بیان دیا کہ پاکستان دہشت گردی کوجو پشت فراہم کر رہا ہے وہ صرف بھارت اور عالمی دنیا کے لئے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔ان کے علاوہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی (جن کو دنیا "گجرات کے قصائی"کے نام سے جانتی ہے) اوڑی میں کشمیری مجاہدین کے حملے کےبعد بھارتی عوام سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب ہم پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کر دیں گے۔ جس میں مزید اضافہ سشما سوراج نے کیا کہ اس پر عملدرآمد کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔ اس قسم کے بیانات کا سلسلہ یہاں ہی ختم نہیں ہو جاتا، بلکہ بھارت کا ہر وزیر اس معاملے میں سبقت لے جانے ک...

Double Game Of India

Image
I have seen some reports of Indian Newspapers in the reference to that Pakistan is using proxy in Kashmir. Some Indian ministers have also given that type of problematic statements that Pakistan is behind all this movement. It was very awkward and annoying to me that on the one hand India and its armed forces are killing innocent people of Kashmir and on the other side they are using this freedom struggle to do false propaganda to disgrace the Pakistan in the world. If you see the protest of Kashmir people regarding this freedom movement, any sentient person can easily observe that they are local people who are fighting for their rights and freedom. Freedom is the basic and moral right of the people everywhere in the universe. From Burhan Muzzafar Wani to Sabzar Ahmad Bhat India has killed their people and Now India is saying that it is the proxy war. It is shameful and disgusting actually that India is using this point (Pakistan is behind Kashmir) as a cover to cover up his ...

تعلیمی اداروں میں طاؤس و رباب کی محفلیں

Image
کسی بھی قوم کا مستقبل اس قوم کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ نوجوا ن نسل کی سوچ اور فکر پر تعلیمی ادارے نسبتاً ذیادہ اثرانداز ہوتے ہیں۔ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے نہ صرف طلبا کی قرآن و سنّت کے مطابق  تربیت کرنے سے قاصر  ہیں بلکہ یہ ادارے طلباء کے لیے دینِ اسلام سے دوری کا سبب بھی بن رہے۔ان اداروں میں پڑھا ئے جانے والے نصاب میں اسلامیات کے نام سے ایک رسمی سی کتاب تو  ضرور موجود ہے مگر وہ اسلام  کا تعارف پیش کرنے سے بھی قاصر ہے۔نتیجتاً ان اداروں سے فارغ ہونے والے طلبا میں دین سے دوری پیدا ہو رہی ہے۔ ملک کے  بڑےکالجز سسٹم میں ایسے پروگرامز کا باقاعدہ انعقاد کروایا جا رہا ہے کہ ان پروگرامز ایک جھلک بھی انسان دیکھ لے تو انسان شش و پنج میں مبتلا ہو جاتا ہے کہ یہ کسی تعلیمی ادارے کا منظر ہے یا کسی نائٹ کلب کا۔ اس طرح کے پروگرامز اس طرح کے نام دیے جاتے ہیں مثلاً  نایٹ گالا ، میوزکل کنسرٹ اور شرمناک بات تو یہ ہے کہ ان پروگرامز کو سالانہ تعلیمی شیڈول میں باقاعدہ جگہ بھی فراہم کی جاتی ہے۔ پاکستان کے معروف تعلیمی اداروں میں اس قسم کے پروگرامز حال ...

پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر ریاست

Image
پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر ریاست توحید کی امانت سینوں میں ہے ہمارا آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا                       پاکستان ایک ایسی ریاست ہے کہ جس پہ سائہ خداے   ذوالجلال ہے۔ یہ ایک ایسی مملکت ہے کہ جس کی بنیادوں میں لاکھوں شہدا کا خون شامل ہے۔ پاکستان ایک ایسا خطہ ارضی ہے کہ جس مٹی "لاالہ الااللہ" کی خوشبو سے مہک رہی ہے۔پاکستان وہ ملک ہے جو ماؤں، بہنوں، بچوں اور بوڑھوں کی دعاؤں کے نتیجے میں خداے بزرگ و برتر کا انعام ہے۔ پاکستان وہ ریاست ہے کہ جس کے بارے میں قائدِاوظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا : There is no power on the earth that can undo Pakistan                      1947میں برصغیر  کی غیر منصفانہ تقسیم کے نتیجے میں جب پاکستان معرضِ وجود میں آیا تب ہی کانگریسی راہنماؤں نے پاکستان کے متعلق زہر اگلنا شروع کر دیا تھا کی پاکستان اپنا وجود اس دنیا ...