Posts

تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی

بھارت کادعویٰ ہے کہ وہ دنیاکی دوسری بڑی جمہوریت ہے جس کی آبادی 1.34 بلین ہے۔ جمہوریت کے گن گانے والوں کادعویٰ ہے کہ جمہوریت ہی ایک ایسا نظام ہے کہ عامۃ الناس کوسوچ و فکرکی اور سیاسی وسماجی سرگرمیوں کی مکمل آزادی حاصل ہے اور بھارت بھی دن رات یہی راگ الاپتارہتاہے کہ بھارت ایک ایساملک ہے جہاں عوام کوہرقسم کی"جمہوری"آزادی میسرہے۔ یہاں کے لوگ اپنی سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں مکمل طور پرآزاد ہیں لیکن اگر اس دعوی کو مدنظررکھتے ہوئے بھارت کی درونِ خانہ سیاست اور معاشرت کاجائزہ لیں تو معاملہ بالکل اس کے برعکس نظرآتاہے۔ہندوازم بنیادی طورپر ایک مغرور اورعداوتوں اور نفرتوں سے بھرپور ایک سوچ اور نظریے کانام ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ ہندوستان میں گہری سماجی تقسیم پر مبنی مختلف قومیں آبادہیں۔ دلت بھی ہندوستان میں بسنے والی اقوام میں سے ایک ہیں ۔ ہندو معاشرے میں دلت قوم سے تعلق رکھنے والے نیچ ذات جبکہ برہمن ہندو ذات کے اعتبار سے اعلیٰ سمجھے جاتے ہیں۔ برہمن ہندو دلتوں کو اس قدر نیچ اور برا تصور کرتے ہیں کہ دلتوں کو چھونا بھی ان کو گراں گزرتا ہے۔برہمنوں کے اس َمتکبرانہ ...

آزادٰ کشمیر سے گریزاں بھارت

Image
اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان کو ہر لحاظ سے کمزور کرنے، عالمی منظرنامے پر پاکستان کے کردار کو متنازع بنانے کے لیے سازشیں ترتیب دینا مودی سرکار کا پسندیدہ مشغلہ رہا ہے۔ بھارتی وزراء اور انڈین میڈیا کے پاکستان مخالف بیانات کا اگر بغور مشاہدہ کیا جائے تو اخذ ہوتا ہے کہ دہلی سرکار کا سب سے بڑا ہدف اور ریشہ دوانیوں کا دور پاکستان کے گرد گھومتا ہے۔حالیہ دنوں میں بھارت کے وزیرِ داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو دہشت گردی کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے بیان دیا کہ پاکستان دہشت گردی کوجو پشت فراہم کر رہا ہے وہ صرف بھارت اور عالمی دنیا کے لئے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔ان کے علاوہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی (جن کو دنیا "گجرات کے قصائی"کے نام سے جانتی ہے) اوڑی میں کشمیری مجاہدین کے حملے کےبعد بھارتی عوام سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب ہم پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کر دیں گے۔ جس میں مزید اضافہ سشما سوراج نے کیا کہ اس پر عملدرآمد کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔ اس قسم کے بیانات کا سلسلہ یہاں ہی ختم نہیں ہو جاتا، بلکہ بھارت کا ہر وزیر اس معاملے میں سبقت لے جانے ک...

Double Game Of India

Image
I have seen some reports of Indian Newspapers in the reference to that Pakistan is using proxy in Kashmir. Some Indian ministers have also given that type of problematic statements that Pakistan is behind all this movement. It was very awkward and annoying to me that on the one hand India and its armed forces are killing innocent people of Kashmir and on the other side they are using this freedom struggle to do false propaganda to disgrace the Pakistan in the world. If you see the protest of Kashmir people regarding this freedom movement, any sentient person can easily observe that they are local people who are fighting for their rights and freedom. Freedom is the basic and moral right of the people everywhere in the universe. From Burhan Muzzafar Wani to Sabzar Ahmad Bhat India has killed their people and Now India is saying that it is the proxy war. It is shameful and disgusting actually that India is using this point (Pakistan is behind Kashmir) as a cover to cover up his ...

تعلیمی اداروں میں طاؤس و رباب کی محفلیں

Image
کسی بھی قوم کا مستقبل اس قوم کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ نوجوا ن نسل کی سوچ اور فکر پر تعلیمی ادارے نسبتاً ذیادہ اثرانداز ہوتے ہیں۔ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے نہ صرف طلبا کی قرآن و سنّت کے مطابق  تربیت کرنے سے قاصر  ہیں بلکہ یہ ادارے طلباء کے لیے دینِ اسلام سے دوری کا سبب بھی بن رہے۔ان اداروں میں پڑھا ئے جانے والے نصاب میں اسلامیات کے نام سے ایک رسمی سی کتاب تو  ضرور موجود ہے مگر وہ اسلام  کا تعارف پیش کرنے سے بھی قاصر ہے۔نتیجتاً ان اداروں سے فارغ ہونے والے طلبا میں دین سے دوری پیدا ہو رہی ہے۔ ملک کے  بڑےکالجز سسٹم میں ایسے پروگرامز کا باقاعدہ انعقاد کروایا جا رہا ہے کہ ان پروگرامز ایک جھلک بھی انسان دیکھ لے تو انسان شش و پنج میں مبتلا ہو جاتا ہے کہ یہ کسی تعلیمی ادارے کا منظر ہے یا کسی نائٹ کلب کا۔ اس طرح کے پروگرامز اس طرح کے نام دیے جاتے ہیں مثلاً  نایٹ گالا ، میوزکل کنسرٹ اور شرمناک بات تو یہ ہے کہ ان پروگرامز کو سالانہ تعلیمی شیڈول میں باقاعدہ جگہ بھی فراہم کی جاتی ہے۔ پاکستان کے معروف تعلیمی اداروں میں اس قسم کے پروگرامز حال ...

پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر ریاست

Image
پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر ریاست توحید کی امانت سینوں میں ہے ہمارا آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا                       پاکستان ایک ایسی ریاست ہے کہ جس پہ سائہ خداے   ذوالجلال ہے۔ یہ ایک ایسی مملکت ہے کہ جس کی بنیادوں میں لاکھوں شہدا کا خون شامل ہے۔ پاکستان ایک ایسا خطہ ارضی ہے کہ جس مٹی "لاالہ الااللہ" کی خوشبو سے مہک رہی ہے۔پاکستان وہ ملک ہے جو ماؤں، بہنوں، بچوں اور بوڑھوں کی دعاؤں کے نتیجے میں خداے بزرگ و برتر کا انعام ہے۔ پاکستان وہ ریاست ہے کہ جس کے بارے میں قائدِاوظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا : There is no power on the earth that can undo Pakistan                      1947میں برصغیر  کی غیر منصفانہ تقسیم کے نتیجے میں جب پاکستان معرضِ وجود میں آیا تب ہی کانگریسی راہنماؤں نے پاکستان کے متعلق زہر اگلنا شروع کر دیا تھا کی پاکستان اپنا وجود اس دنیا ...

پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کیوں ضروری ہے؟؟؟

Image
  کسی بھی فرد، قوم یا ریاست کی لیے نظریات کی حیثیت بھی وہی ہے جو ضرورت و اہمیت پانی کی پودے کے لیے ہے۔ اگر پودے کی بروقت آبیاری ہوتی رہے تو پودا بڑھتے بڑھتے ایک قدآور اور مظبوط درخت بن جاتا ہے۔ لیکن اگر ذرا سی بھی غفلت برتی جائے تو وہی درخت وہیں گل سڑ کر خاک ہو جاتا ہے۔ بالکل اسی طرح اگر کوئی قوم اپنے مقصد اور نظریات سی غافل ہو جائے وہ قوم بھی اسی طرح گل سڑ کر خاک ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر کوئی قوم اپنے  نظریات اپناتے ہوئے اپنے مقاصد پر ڈٹ جائے وہ قوم اپنے مقصد میں ضرور سرخرو ہوتی ہے یور کامیابیاں اس کا مقدر ٹھہرتی ہیں۔ دنیا کے نقشے پر پاکستان بھی ایک نظریاتی ریاست کی حیثیت سے موجود ہے۔ اور نظریئہ پاکستان میں ہزاروں سال کے عرصے تاریخ مخفی ہے۔ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں تعین سے پہلے آئیے ذرا نظریئہ پاکستان کی کھڑکی سے پردہ ہٹاتے ہیں اور جانتے ہیں کہ اس میں کون سی تاریخ دفن ہے۔ اور اس تاریخ میں آج کی نوجوان نسل کے لیے کونسا خزانہ محفوظ ہے۔ تاریخ کسی بھی قوم کی تعمیرِ نو میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تاریخ ایک آئینے کی مانند ہے کہ جس کو سامنے رکھ کے قومیں اپنے ماضی اور حال کا مواز...

امت کی قیادت۔۔۔پاکستان کے لیے سنہری موقع

Image
دنیا کی تمام بڑی اقوام نے اتحاد واتفاق ہی کی بدولت دنیا میں کامیابیاں و کامرانیاں حاصل کیں اور آسمان شہرت میں اپنا نام پیدا کیا ۔ دراصل دنیا کی ہر شے اتحاد و اتفاق ہی کی بدولت اپنا وجود قائم رکھے ہوئے ہے۔تاریخ اس بات پر مہر ثبت کرتی ہے کہ جب عالم اسلام کی صفوں میں افرادی قوت کی قلت کے باوجوداتحادواتفاق تھا اس وقت کی مضبوط طاقتوں پر بھی فتح حاصل کرتے رہے ہیں۔ بہت سے ایسے واقعات تاریخ کے اوراق کی زینت ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ اتحاد واتفاق میں ہی رحمت وبرکت ہے۔ آج اگر ہم مسلم ممالک کے آپسی تعلقات کا سرسری سا جائزہ لیں تو معاملہ انتہائی المناک ہے کہ آج امت مسلمہ کس قدر بٹ چکی ہے کہیں شیعہ وسنی کی لڑائی سے امت کی صفوں میں انتشار پیدا ہو رہااور کہیں خوارج امت کی صفوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔ اسی اثناء میں جب معلوم پڑتا ہے کہ عالم اسلام کے اتحاد واتفاق کی خاطر اقدامات کیے جارہے ہیں تو امت کے روشن مستقبل کی امید کی ایک کرن محسوس ہوتی ہے۔  نوجوان سعودی وزیر دفاع کی جانب سے یہ بات پیش کی گئی اسلامی ممالک کا اتحاد ہونا چاہیے جس کا اظہار انہوں نے 28اگست 2016کو اسلام آباد میں ایک روزہ دورے پر...